بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل رکشوں کی بھرمار،کارروائی کا مطالبہ
بعض رکشوں کی حالت انتہائی خستہ ، زیادہ مسافروں کو بٹھانے کی شکایات
چناب نگر(نامہ نگار)شہری و دیہی علاقوں میں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل رکشوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے ٹریفک نظم و ضبط پر سوالات اٹھا دیے ہیں، جبکہ متعدد رکشے کم عمر افراد چلاتے نظر آتے ہیں جن کے پاس مبینہ طور پر ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں۔ شہریوں کے مطابق شہر کی مختلف سڑکوں، بازاروں، چوکوں اور داخلی و خارجی راستوں پر غیر رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل رکشے عام دکھائی دیتے ہیں۔ بعض رکشوں کی حالت انتہائی خستہ ہے جبکہ غیر ضروری تبدیلیاں اور اضافی نشستیں لگا کر گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بٹھانے کی شکایات بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیوروں کی مبینہ لاپروائی، تیز رفتاری، غلط اوور ٹیکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ خصوصاً سکولوں، بازاروں اور گنجان آبادیوں کے قریب صورتحال تشویش ناک ہے ۔ شہریوں نے ڈی پی او چنیوٹ سے فوری نوٹس لینے اور غیر رجسٹرڈ رکشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments