غیر ضروری چالان ،چیف ٹریفک آفیسر کو احتجاج ریکارڈ

غیر ضروری چالان ،چیف  ٹریفک آفیسر کو احتجاج ریکارڈ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)حاجی محمد رضوان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد کو ٹریفک پولیس کے مبینہ غیر ضروری چالان اور شہریوں کے ساتھ بعض اقدامات کے حوالے سے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بغیر محض چالان کرنے کی روش ناقابل قبول ہے ۔ ہر چالان حقیقی اور ثابت شدہ ٹریفک خلاف ورزی کی بنیاد پر قانون اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق ہونا چاہیے ۔ شہریوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ بعض ٹریفک اہلکاروں کی توجہ صرف ‘‘چالان، چالان اور چالان’’ تک محدود ہوگئی ہے ۔ اگر اہلکاروں کو روزانہ یا ماہانہ چالان کا کوئی ہدف دیا گیا ہے تو اس کی قانونی اور انتظامی بنیاد واضح کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...