غیر قانونی آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ
لاکھوں روپے مالیت کا بارود اور مختلف کیمیکلز برآمد ،موقع پرتلف کردیا گیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی غیر قانونی آتش بازی کے سامان کی تیاری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر 713 گ ب میں ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران آتش بازی کا سامان تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا بارود اور مختلف کیمیکلز برآمد کرلیے گئے ۔ برآمد شدہ مواد کو حفاظتی تدابیر کے تحت قبضے میں لے کر تلف کردیا گیا جبکہ ذمہ دار شخص کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments