ٍ بس اور مزدا ٹرک میں تصادم ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی

ٍ بس اور مزدا ٹرک میں تصادم  ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی

سمندری (نمائندہ دنیا)ایم تھری موٹروے پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

حادثہ مبینہ طور پر بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔نجی کمپنی کی بس راجن پور سے لاہور جارہی تھی کہ سمندری کے قریب ڈرائیور کو مبینہ طور پر نیند آنے کے باعث بس مزدا ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں بس کا سکیورٹی گارڈ زبیر جاں بحق جبکہ پانچ مسافر زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...