یوم آزادی پر ون ویلنگ، فائرنگ پر ایکشن ہو گا:ڈاکٹر نوید عاطف

 یوم آزادی پر ون ویلنگ، فائرنگ پر ایکشن ہو گا:ڈاکٹر نوید عاطف

پولیس کے ایک ہزار سے زائد افسرا ور جوان جشن آزادی کی مختلف تقریبات

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر چنیوٹ پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ پولیس کے ایک ہزار سے زائد افسران و جوان جشن آزادی کی مختلف تقریبات، پل دریائے چناب، پل دوست محمد لالی اور دیگر تفریحی مقامات کی سکیورٹی کے لیے تعینات ہوں گے ۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر شہریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ شہری قومی یکجہتی کے اس خوبصورت دن کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منائیں، تاہم کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر ون ویلنگ، سائلنسر نکالنے ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور دیگر قانون شکنی پر سخت کارروائی ہوگی۔ دریائے چناب میں نہانے پر بھی پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...