ڈی سی جھنگ کا گڑھ مہاراجہ کا دورہ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے گڑھ مہاراجہ کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی و شہری سہولیات کے منصوبوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد نوید حیدر سمیت ضلعی و تحصیل افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ، جناح پارک اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ افسروں سے جاری کاموں اور شہری سہولیات کے بارے میں بریفنگ لی۔بعد ازاں گڑھ مہاراجہ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی جھنگ بابر صاحب دین نے کہا کہ جہاں میڈیا کی جانب سے شہری مسائل کی نشاندہی کی جائے گی، انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments