مذہبی اجتماع کے دوران شہری کو جیب تراشوں نے لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مذہبی اجتماع کے دوران شہری کو جیب تراشوں نے لوٹ لیا۔
تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے وصی حیدر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ مذہبی اجتماع میں شامل تھا کہ اس دوران رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments