کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش،ملزم کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ غلام محمد اباد کے علاقے سلطان ٹاؤن میں نواز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی سات سالہ بیٹی کو قابو کر لیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ جبکہ متاثرہ بچی کے مزاحمت کرنے پر ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments