نہری پانی چوری کرنے والے 50افراد پر مقدمات

نہری پانی چوری کرنے والے 50افراد پر مقدمات

شہر کے مختلف علاقوں میں محکمہ انہار کی ٹیموں نے کارروائیاں کیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری پانی چوری کرنے والے 50 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔تھانہ ساہیانوالہ کہ مختلف علاقوں میں محکمہ انہار ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران 50 سے زائد افراد کو نہری کھال توڑ کر پانی چوری کرتے ہوئے اپنی فصلوں کو سیر اب کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جو سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے تھے ۔ پولیس نے ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...