سنی تحریک کے زیرِ اہتمام پینسرہ میں پرچم کشائی کی تقریب

 سنی تحریک کے زیرِ اہتمام  پینسرہ میں پرچم کشائی کی تقریب

پینسرہ (نمائندہ دنیا )سنی تحریک کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کے موقع پر بڑا بائی پاس جھنگ روڈ، سدھار مین چوک میں پروقار پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں امجد لطیف قادری، ڈاکٹر زاہد شاہ، سید عابد شاہ اور دیگر رہنماؤں و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر قومی پرچم لہرایا گیا جبکہ پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ امجد لطیف قادری اور سید عابد شاہ نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا۔ نوجوان نسل کو آزادی کی قدر کرتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور ترقی کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے اور ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...