خراب انڈے ، مضر صحت اشیائے خورونوش بیچنے والا یونٹ سیل
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خراب انڈے اور دیگر مضر صحت اشیائے خورونوش فروخت کرنے والے ایک نجی یونٹ کو سیل کر دیا۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ اس دوران ایک نجی یونٹ میں مضر صحت اور خراب انڈوں سمیت دیگر غیر معیاری اشیائے خورونوش کی خرید و فروخت کا انکشاف ہوا۔فوڈ اتھارٹی حکام نے موقع پر یونٹ کو سیل کر دیا جبکہ ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments