ڈسکہ میں بھی یوم آزادی ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

ڈسکہ میں بھی یوم آزادی ملی  جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

ڈسکہ(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ملک بھر کی طرح ڈسکہ میں بھی79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا،دن بھر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

کیک کاٹے گئے ،دن کا آغاز نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا ، اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر ،ڈی ایس پی ، والد میاں ذیشان رفیق ، نوید اشرف ایم پی اے ، افضل منشا ، عظیم بٹ، نوشین افتخار کے پی اے سید فاخر شاہ ، ریسکیو 1122، محکمہ جنگلات، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔ پولیس اور ریسکو1122کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، اس کے بعد ملک کی ترقی ،سلامتی امن و امان کیلئے دعا کی گئی اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...