چنیوٹ میں یومِ آزادی تقریبات، آتشبازی کا مظاہرہ
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)79ویں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ہاکی گراؤنڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، ضلعی افسروں ، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مقامی گلوکاروں اور طالبات نے ملی نغمے پیش کیے جبکہ قومی ترانے اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔ شرکاء نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ یومِ آزادی کی خوشیوں میں حصہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments