یومِ آزادی قربانیوں کو یاد کرنے اور وطن سے وفاداری کے عہد کا دن : حاجی رزاق احمد ضیا

یومِ آزادی قربانیوں کو یاد  کرنے اور وطن سے وفاداری  کے عہد کا دن : حاجی رزاق احمد ضیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما حاجی رزاق احمد ضیاء نے کہا ہے کہ۔۔۔

 یومِ آزادی ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے ، وطن عزیز سے وفاداری کے عہد کی تجدید اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے عملی کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی جدوجہد، بے مثال قربانیوں اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی مدبرانہ قیادت کے نتیجے میں حاصل ہوا۔ ہمارے بزرگوں نے آزادی کے حصول کے لیے بے شمار قربانیاں دیں اور ہجرت کی صعوبتیں برداشت کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...