مری میں جشن آزاد ی کی تقریب، شہر روشنیوں سے جگمگا اٹھا

مری میں جشن آزاد ی کی تقریب، شہر روشنیوں سے جگمگا اٹھا

جی پی او چوک مال روڈ پر پروقار پرچم کشائی کی تقریب، شہریوں، سیاحوں کی بھرپور شرکت

مری (نمائندہ دنیا) مری میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریبات جی پی او چوک پر پرچم کشائی رات گئے شاندار آتش بازی ملکۂ کوہسار مری میں یومِ آزادی کی تقریبات قومی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہیں۔ جشنِ آزادی کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ مری کے زیرِ اہتمام جی پی او چوک مال روڈ پر پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاحوں، شہریوں، بچوں، سول سوسائٹی، تاجروں اور مختلف سرکاری اداروں کے افسران و اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی اور سٹیشن کمانڈر مری بریگیڈیئر احمد نواز تھے۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے تقریب میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، انجمن تاجران مری کے عہدیداران، سیاحوں اور سکولوں کے بچوں نے بھرپور شرکت کی، بچوں نے قومی پرچم لہرا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر اور بیرونِ ملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے ملکۂ کوہسار مری کا رخ کیا۔ شہر میں سیاحوں کی بڑی تعداد کے باعث مال روڈ سمیت مختلف مقامات پر غیر معمولی رش رہا، 14اگست کی رات 12بجتے ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...