گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کھرڑیانوالہ میں جشنِ آزادی تقریب
اساتذہ، معززین علاقہ، والدین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ملی نغمے پیش
بلوچنی (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کھرڑیانوالہ میں یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر کامران ولایت نے کی جبکہ سابق ایم پی اے اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 99 رانا شعیب ادریس خان مہمانِ خصوصی تھے ۔ رانا ابوبکر خان، رانا سہیل ضیغم، محمد طاہر حمید فانی، رانا ضمیر خان اور رانا سعید مہمانانِ گرامی کے طور پر شریک ہوئے ۔تقریب میں اساتذہ، معززینِ علاقہ، والدین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔
جس کے بعد طلبہ نے ملی نغمے پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ بعد ازاں مہمانِ خصوصی اور دیگر مہمانوں نے یومِ آزادی کا کیک کاٹا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا شعیب ادریس خان نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ۔انہوں نے تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں، شہداء اور مجاہدینِ آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments