بھوآنہ میں پرچم کشائی، کیک کاٹا گیا ، ریلی
ریلی کی قیادت ایم پی اے پی پی 97 چودھری ثاقب خان چدھڑ، اے سی نے کی
بھوآنہ (نمائندہ دنیا )ملک بھر کی طرح بھوآنہ میں بھی پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی، جبکہ ٹاؤن کمیٹی ہال میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ بعد ازاں شہر میں جشنِ آزادی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ایم پی اے پی پی 97 چودھری ثاقب خان چدھڑ، اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ شینا اعظم اور ڈی ایس پی محمد سلیم سندھو نے کی۔ تقریب میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مرسلین احمد، مانیٹرنگ آفیسر ستھرا پنجاب رائے اسحاق کلیار، پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول مہر لیاقت علی ہرل، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر روبینہ چودھری، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری تنویر احمد گجر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت خالد خان بلوچ، ریڈر اے سی چودھری طارق چدھڑ اور امیدوار ایم این اے جہانزیب خان چینوٹی سمیت مختلف محکموں کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔اس کے علاوہ محکمہ تعلیم، ریسکیو 1122، پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس، پیرا فورس، صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی تقریب اور ریلی میں شریک ہوئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شینا اعظم نے تمام اہلِ وطن اور اہلِ بھوآنہ کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کی تعمیر و ترقی اور مضبوط معیشت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments