پریس کلب سٹی سندیلیانوالی کے زیرِاہتمام جشنِ آزادی کی تقریب کا انعقاد
سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر ) پریس کلب سٹی سندیلیانوالی کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں پریس کلب کے صدر چوہدری شکیل حیدر، جنرل سیکرٹری لیاقت علی کھرل، چیئرمین محمد ایوب مرزا، نائب صدر میاں ساجد فرید سمیت دیگر عہدیداران اور اراکین موجود تھے ۔اس موقع پر یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے ایک دوسرے کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments