تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے کمسن بچہ زخمی، ڈرائیور فرار

 تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے  کمسن بچہ زخمی، ڈرائیور فرار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تیز رفتار گاڑی نے کمسن لڑکے کو ٹکر مار کر زخمی کردیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

 تھانہ گلبرگ کے علاقے گرو نانک پورہ روڈ پر اکرم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے بیٹے کو ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...