مین روڈ پر ٹرک کھڑا کرکے ٹریفک بلاک کرنے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مین روڈ پر ٹرک کھڑا کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ بلوچنی کے علاقے میں پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، جس نے مین روڈ پر ٹرک کھڑا کررکھا تھا۔ پولیس کے مطابق اس سے ٹریفک حادثے کا خدشہ تھا۔ ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments