ادھار رقم پر بھاری سود وصول کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ

ادھار رقم پر بھاری سود وصول کرنے  والے ملزم کے خلاف مقدمہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ادھار دی گئی رقم پر بھاری سود وصول کرنے اور دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی میں آصف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ضرورت کے وقت ملزم سے رقم ادھار لی تھی، جس کے بدلے ملزم نے اس سے سو گنا سے زائد رقم سود کی مد میں وصول کرلی۔ اس کے باوجود ملزم اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...