گھر کا دروازہ کھلا رہنے پر 15 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گھر کا دروازہ کھلا رہ جانے پر ملزمان 15 لاکھ روپے سے زائد نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں عدنان نامی شہری کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ ملزموں نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہوکر الماریوں سے 15 لاکھ روپے سے زائد نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments