زرعی اراضی سے ٹیوب ویل موٹریں اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) نامعلوم ملزمان زرعی اراضی سے لاکھوں روپے مالیت کا ٹیوب ویل، واٹر پمپ، موٹریں اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔
تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں شاہنواز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ رات کی تاریکی میں ملزمان اس کی زرعی اراضی سے واٹر پمپ، موٹریں، ٹیوب ویل، پیٹر انجن اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments