گھر میں گھس کر خاتون پر کلہاڑیوں سے حملہ، لہولہان کردیا
ساہیانوالہ کے علاقے میں صدرکی اہلیہ کوتشددکانشانہ بنایاگیا،مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گھر میں گھسنے والے ملزمان نے خاتون کو قابو کرکے کلہاڑیوں کے وار سے لہولہان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں صفدر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزمان زبردستی داخل ہوگئے اور اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ کلہاڑیوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔ ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments