چوک اٹھارہ ہزاری :مسافروں سے مبینہ بدسلوکی، انتظامیہ خاموش
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) چوک اٹھارہ ہزاری میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مرد و خواتین مسافروں سے مبینہ بدسلوکی کا سلسلہ جاری ہے۔
مقامی مسافروں کے مطابق گاڑیوں میں سواریاں بٹھانے کے لیے کنڈیکٹرز اور ڈرائیورز کھینچا تانی کرتے ہیں، جبکہ مزاحمت کرنے والے مسافروں کو مبینہ طور پر زبردستی پکڑ کر گھسیٹا جاتا اور ان کا سامان قبضے میں لے لیا جاتا ہے ، جس سے خواتین اور بزرگ شہری خاص طور پر پریشانی کا شکار ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق یہ رویہ روزانہ کا معمول بن چکا ہے اور کئی مرتبہ مسافروں سے بدتمیزی کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔ تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے ، ذمہ دار ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی اور چوک اٹھارہ ہزاری کے بس اڈے پر ٹریفک پولیس کی مستقل تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments