چناب نگر:غیر معیاری پاپڑ اور چٹپٹی اشیا کی فروخت عام

 چناب نگر:غیر معیاری پاپڑ اور چٹپٹی اشیا کی فروخت عام

مشتبہ اشیا کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کرائے جائیں :شہری

چناب نگر (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں غیر رجسٹرڈ، غیر معیاری اور مبینہ ناقص پاپڑ، سلانتیاں، ٹافیاں اور دیگر چٹپٹی اشیائے خورونوش کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے ، جس پر شہریوں، بالخصوص بچوں کی صحت کے حوالے سے تشویش پائی جا رہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مبینہ غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے اعلیٰ حکام اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ خصوصی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دکانوں اور جنرل سٹورز کی چیکنگ کی جائے ، مشتبہ اشیائے خورونوش کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کرائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...