گوجرہ :سی سی ڈی پولیس کا مبینہ ڈاکوؤں سے مقابلہ

 گوجرہ :سی سی ڈی پولیس کا مبینہ ڈاکوؤں سے مقابلہ

گوجرہ (نمائندہ دنیا) سی سی ڈی پولیس گوجرہ کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

 معلوم ہوا ہے کہ سی سی ڈی پولیس گوجرہ موچی والا روڈ پر گشت کر رہی تھی کہ پل قادر آباد کے قریب دو موٹر سائیکل سوار افراد کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی گئی۔ ملزمان نے موٹر سائیکل واپس موڑ لی اور پولیس پارٹی پر مبینہ طور پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان کی موٹر سائیکل سڑک کنارے برجی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم شدید زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے زخمی ملزم کو گرفتار کرکے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کیا، جہاں اس کی شناخت شاہد فرید سکنہ چک نمبر 713 گ ب کمالیہ کے نام سے ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...