ٹوبہ :15 مقامات پر فائر ہائیڈرینٹس کی تنصیب، 10 مکمل

ٹوبہ :15 مقامات پر فائر  ہائیڈرینٹس کی تنصیب، 10 مکمل

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیر صدارت فائر ہائیڈرینٹس کی تنصیب اور فائر سیفٹی اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،

جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم، ایم ایس ڈاکٹر شہباب عالم، ایم ڈی واسا کامران کاہلوں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر فرحان مرزا، سول ڈیفنس آفیسر محمود گل اور چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز نے شرکت کی۔اجلاس میں ایم ڈی واسا نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹوبہ شہر میں 15 اہم مقامات پر فائر ہائیڈرینٹس نصب کیے جارہے ہیں، جن میں سے 10 مقامات پر کام مکمل ہوچکا ہے ۔ جنرل بس اسٹینڈ، مدینہ مارکیٹ، ریل بازار، لالہ چوک، چوڑی بازار، القائم سنٹر، بینک بازار فاروق روڈ، غلہ منڈی، ٹمبر مارکیٹ اور مین صدر بازار جھنگ روڈ میں فائر ہائیڈرینٹس نصب کیے جاچکے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مزید 5 فائر ہائیڈرینٹس نصب کیے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں سمیت تمام حساس اور اہم مقامات پر فائر سیفٹی اقدامات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور فائر سیفٹی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...