خصوصی افراد کو پوسٹل بیلٹ سے آگاہ کیا جائے :ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

خصوصی افراد کو پوسٹل بیلٹ سے  آگاہ کیا جائے :ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر توصیف قادر نے کہا ہے کہ افرادِ باہم معذوری کو انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کا موقع فراہم کرنے کے لیے پوسٹل بیلٹ کی سہولت سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی عام کی جائے تاکہ وہ اپنا حقِ رائے دہی مؤثر انداز میں استعمال کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ کی سہولت کے حوالے سے آگاہی پیغام زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچایا جائے تاکہ افرادِ باہم معذوری اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انتخابی عمل میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی کو بھی اس پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں افرادِ باہم معذوری کے لیے پوسٹل بیلٹ کی سہولت کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ الیکشن کمشنر قمر حسنین نے شرکا کو افرادِ باہم معذوری کے لیے پوسٹل بیلٹ کی سہولت حاصل کرنے کے مکمل طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...