چناب نگر:بجلی کی بار بار بندش شہریوں کا حبس میں بر حال

چناب نگر:بجلی کی بار بار بندش شہریوں کا حبس میں بر حال

چناب نگر (نامہ نگار )شدید گرمی اور حبس کے دوران بجلی کی بار بار بندش اور رات گئے لوڈشیڈنگ نے چناب نگر اور گردونواح کے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا،

جبکہ مختلف سماجی تنظیموں اور صارفین نے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق گزشتہ کئی روز سے سٹی فیڈر میں مبینہ فنی خرابی کے باعث بار بار ٹرپنگ اور بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے ۔ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ رات کے اوقات میں بھی دو سے تین گھنٹے تک بجلی بند رہنے سے لوگوں کی نیند اور معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری معاشی صورتحال کے باعث مارکیٹیں پہلے ہی مندی کا شکار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...