بدعنوانی ، سابق ایس ایچ او سمن آباد ملازمت سے برخاست

بدعنوانی ، سابق ایس ایچ او سمن آباد ملازمت سے برخاست

انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر انسپکٹر طالش عباس کے خلاف کارروائی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کی عوامی شکایات پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے سابق ایس ایچ او سمن آباد انسپکٹر طالش عباس کو ملازمت سے برخاست کردیا۔سی پی او فیصل آباد کو سابق ایس ایچ او سمن آباد طالش عباس کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات سے مبینہ تجاوز سے متعلق شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں، جس پر سی پی او نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کے لیے ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد کو ہدایات جاری کیں۔ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد کی جانب سے کی جانے والی انکوائری میں انسپکٹر طالش عباس کو قصوروار قرار دیے جانے کے بعد انہیں فوری طور پر ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقاتی انکوائری بھی جاری ہے اور اس حوالے سے رپورٹ مرتب کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...