زائد المیعاد امپورٹڈ فوڈ آئٹمز کی پیکنگ ،یونٹ سیل، 3ملزم گرفتار

زائد المیعاد امپورٹڈ فوڈ آئٹمز کی پیکنگ ،یونٹ سیل، 3ملزم گرفتار

ڈی گراؤنڈ کے قریب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایک نجی یونٹ پر کارروائی کی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)زائد المیعاد امپورٹڈ فوڈ آئٹمز کی پیکنگ اور تاریخِ تنسیخ تبدیل کرکے مارکیٹ میں فروخت کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے ڈی گراؤنڈ کے قریب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایک نجی یونٹ پر کارروائی کرتے ہوئے معائنہ کیا۔ اس دوران مبینہ طور پر زائد المیعاد امپورٹڈ فوڈ آئٹمز کی غیر قانونی طور پر پیکنگ کی جارہی تھی جبکہ ان کی ایکسپائری تاریخ بھی تبدیل کرکے انہیں مارکیٹ میں فروخت کرنے کے لیے تیار کیا جارہا تھا۔کارروائی کے دوران پولیس نے موقع سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ متعلقہ یونٹ کو سیل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...