منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی 118 لٹر شراب برآمد، ایک ملزم گرفتار
پینسرہ (نمائندہ دنیا )چوکی نیو سبز منڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 118 لٹر شراب برآمد کرلی، ایک ملزم کو گرفتار جبکہ دوسرے کو فرار ہونے پر مقدمہ میں نامزد کردیا گیا۔
چوکی انچارج نیو سبز منڈی محمد عدنان مغل نے مخبر کی اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ داتا نگری، سدھار میں ملزمان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ایک ملزم محمد کاشف مسیح مبینہ طور پر موقع سے فرار ہوگیا جبکہ دوسرے ملزم ہارون مسیح کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزم اور فرار ہونے والے ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 100 لٹر پوڑا شراب اور 18 لٹر ولایتی شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے دونوں ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments