اوورلوڈنگ گڈز ٹرانسپورٹرز کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: ڈی ایس پی ٹریفک
لالیاں (نمائندہ دنیا )ڈی ایس پی ٹریفک چنیوٹ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اوورلوڈنگ کرنے والے گڈز ٹرانسپورٹرز اپنا قبلہ درست کرلیں۔
بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وہ ضلعی صدر چنیوٹ گڈز ٹرانسپورٹ یونین شاہد اقبال لالی کی درخواست پر لالیاں کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ ڈی ایس پی خرم شہزاد نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ۔ ٹرانسپورٹرز قوانین پر عملدرآمد اور اوورلوڈنگ سے گریز کریں تو نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی بلکہ گاڑیوں کی عمر میں اضافہ اور حادثات میں بھی کمی آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments