گلی میں کھڑا ہونے سے منع کرنے پر وحشیانہ تشدد ، ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گلی میں کھڑا ہونے سے منع کرنے پر وحشیانہ تشدد کر کے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔
تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں گلی میں کھڑا ہونے سے منع کرنے پر معظم علی اور مظفر علی وغیرہ ملز موں نے احتشام کو آہنی راڈ سے شدید تشدد کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے تھے ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوے ملزم معظم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments