چناب نگر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری مشکلات کا شکار
پنکھے اور پانی کی موٹریں بند رہنے سے گھریلو معمولات بھی بری طرح متاثر ہو رہے
چناب نگر (نامہ نگار)شدید گرمی اور حبس کے دوران چناب نگر میں دن اور رات کے اوقات میں جاری مبینہ بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ بجلی کی بار بار اور طویل بندش کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ بچے ، بزرگ اور بیمار افراد گرمی کی شدت میں شدید اذیت کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی آمد و رفت کا کوئی واضح شیڈول نہیں، کبھی اچانک بجلی بند کردی جاتی ہے جبکہ بعض اوقات خرابی یا دیگر وجوہات کا جواز پیش کیا جاتا ہے ۔ شہریوں کے مطابق رات کے اوقات میں مبینہ طور پر چار گھنٹے تک بجلی کی بندش شدید گرمی میں انتہائی اذیت کا باعث بن رہی ہے ۔بجلی کی بندش کے دوران پنکھے اور پانی کی موٹریں بند رہنے سے گھریلو معمولات بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ خواتین کو گھریلو امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو شدید گرمی کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments