جھنگ روڈ پر حادثہ، خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ روڈ پر رنگ شاہ کے قریب تیز رفتار گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار چاروں افراد زخمی ہوئے ، جنہیں طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت 16 سالہ محمد مہدی ولد غلام محمد، 37 سالہ غلام علی ولد شیر محمد، 8 سالہ نالین عباس ولد محمد یار اور 35 سالہ پروین بی بی زوجہ غلام محمد کے نام سے ہوئی ہے ، جو بھوآنہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments