ریڑھی بازار لالیاں میں گرانفروشی ، دکانداروں کو وارننگ

ریڑھی بازار لالیاں میں گرانفروشی ، دکانداروں کو وارننگ

اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کی جانب سے نرخ نا مے آویزاں کرنے کا بھی جائزہ لیا

لالیاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر لالیاں حبیبہ بلال نے شہریوں کو معیاری اشیائے خورونوش سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے ریڑھی بازار لالیاں کا اچانک دورہ کیا اور پھل، سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خورونوش کے نرخوں اور معیار کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کی جانب سے سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا بھی معائنہ کیا جبکہ گرانفروشی کرنے والے ریڑھی بانوں اور دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت یقینی بنائی جائے ۔حبیبہ بلال نے بازار میں صفائی ستھرائی، تجاوزات اور ٹریفک کی روانی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے بلدیہ کے عملے کو بازار کی روزانہ صفائی یقینی بنانے اور تجاوزات کے فوری خاتمے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...