ریاض شاہ روڈ ، 1100 فٹ سے زائد حصے پر ٹف ٹائلز مکمل

ریاض شاہ روڈ ، 1100 فٹ سے زائد حصے پر ٹف ٹائلز مکمل

عائشہ رضوان نے ریاض شاہ روڈ اور معظم شاہ روڈ کا دورہ کیا ، ترقیاتی کاموں کا معائنہ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے ریاض شاہ روڈ اور معظم شاہ روڈ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے سڑکوں کی تعمیر و تکمیل، ٹف ٹائلز کی تنصیب اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا کہ جب انہوں نے چنیوٹ میں بطور ڈپٹی کمشنر ذمہ داریاں سنبھالیں تو ریاض شاہ روڈ کی صورتحال انتہائی خراب تھی، تاہم ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے روڈ کی بہتری پر خصوصی توجہ دی۔انہوں نے بتایا کہ ریاض شاہ روڈ کے 1100 فٹ سے زائد حصے پر ٹف ٹائلز کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے ، جس سے سڑک کی حالت بہتر ہونے کے ساتھ شہریوں کو آمدورفت میں بھی سہولت میسر آئی ہے ۔ باقی ماندہ حصے پر فنڈز دستیاب ہوتے ہی ٹف ٹائلز لگانے کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ روڈ اور اس کے اطراف صفائی ستھرائی کا نظام مزید بہتر بنایا جائے اور صفائی کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...