ڈجکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، 11 رکنی اوڑھ گینگ گرفتار
11 مسروقہ موٹر سائیکلیں، 9 لاکھ روپے نقدی، 7 موبائل فونز برآ مد
ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈجکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 رکنی اوڑھ گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملز موں کے قبضہ سے 11 مسروقہ موٹر سائیکلیں، 9 لاکھ روپے نقدی، 7 موبائل فونز اور 3 پسٹل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ایس ایچ او ڈجکوٹ رانا سلیم کی زیرِ نگرانی پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث 11 رکنی گینگ کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اللہ رکھا، اللہ دتہ، نواز حسین اوڑھ، یاسین، عثمان سمیت دیگر شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments