تیز رفتار کار ویگن سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

تیز رفتار کار ویگن سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

کار کی فرنٹ سیٹ پر سوار 38 سالہ حسیب احمد گاڑی میں پھنس گیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) سیّدوالا موٹروے انٹرچینج سے سمندری کی جانب تقریباً 3 کلومیٹر کے فاصلے پر تیز رفتار کار موٹروے پر کھڑے منی مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ڈرائیور اور خاتون زخمی ہوگئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں کار کی فرنٹ سیٹ پر سوار 38 سالہ حسیب احمد ولد اللہ دتہ خان گاڑی میں پھنس گیا۔ ریسکیو ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے کارروائی کرتے ہوئے اسے گاڑی سے نکالا اور طبی امداد فراہم کی، تاہم وہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔موٹروے پولیس کی ہدایت پر ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ منتقل کردی۔ کار میں سوار ڈرائیور اور ایک خاتون بھی زخمی ہوئے جنہیں موٹروے پولیس نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...