پولٹری فارمز،7اینٹوں کے بھٹوں کے قیام کیلئے این او سی منظور
ماحولیاتی تقاضوں کے مطابق مختص مقامات پر ہی فارمز قائم کئے جائیں :کمشنر
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیرصدارت ڈویژنل انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی عثمان اظہر سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولٹری فارمز اور اینٹوں کے بھٹوں کے قیام سے متعلق این او سی کی منظوری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے ڈویژن میں 22 پولٹری فارمز اور 7 اینٹوں کے بھٹہ جات کے قیام کیلئے این او سی کی منظوری دی۔ کمشنر نے آپریشنل مراحل کے این او سی کی منظوری سے قبل کمیٹی کو متعلقہ مقامات کا دوبارہ دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ ڈویژن میں ماحولیاتی تقاضوں کے مطابق مختص مقامات پر ہی پولٹری فارمز قائم کئے جائیں تاکہ سروسز کی فراہمی، ویسٹ کلیکشن اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اینٹوں کے بھٹوں کے قیام کیلئے انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے مقرر کردہ ماحولیاتی پیمانوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔کمشنر نے کہا کہ کمشنر آفس کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور درخواست گزاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے ، تاہم قوانین پر عملدرآمد، ماحولیاتی تحفظ اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت مدنظر رکھنا ناگزیر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments