ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اساتذہ کا تجربہ قیمتی اثاثہ :ڈاکٹر عتیق امجد

 ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اساتذہ کا تجربہ قیمتی اثاثہ :ڈاکٹر عتیق امجد

استاد کی ذمہ داریاں صرف دورانِ ملازمت تک محدود نہیں ہوتیں :تقریب سے خطاب

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج سرگودھا روڈ فیصل آباد کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عتیق امجد نے کہا ہے کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کے اصل معمار ہوتے ہیں جو اپنی علمی بصیرت، کردار، محنت اور اخلاص سے نئی نسل کی تعمیر کرتے ہیں۔ استاد کی ذمہ داریاں صرف دورانِ ملازمت تک محدود نہیں ہوتیں بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ اپنے علم و تجربے سے معاشرے اور ادارے کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیتا رہتا ہے ۔وہ گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج سرگودھا روڈ میں پروفیسر ڈاکٹر اظہر سعید کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ قریب میں کالج کے اساتذہ، ملازمین اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اظہر سعید کی طویل تدریسی خدمات اور ادارے کیلئے گراں قدر کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر عتیق امجد نے کہا کہ ڈاکٹر اظہر سعید نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں تدریس کے شعبے کے ساتھ ساتھ طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت اور ادارے کی بہتری کیلئے بھی مخلصانہ خدمات انجام دیں۔ ان کی محنت، لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل رفقائے کار اور طلبہ کیلئے قابلِ تقلید مثال ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...