پولیس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں:ڈی پی او جھنگ

 پولیس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں:ڈی پی او جھنگ

شہریوں سے کسی بھی قسم کی غیر قانونی وصولی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے پولیس فورس کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کے احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ پولیس میں بدعنوانی، رشوت ستانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہریوں سے کسی بھی قسم کی غیر قانونی وصولی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ پولیس کی وردی عوامی خدمت، قانون کی بالادستی اور ریاستی ذمہ داری کی علامت ہے ، اسے ذاتی مفادات کے حصول کا ذریعہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ کوئی افسر یا اہلکار عہدے ، تعلق، سفارش یا محکمانہ حیثیت کی بنیاد پر خود کو احتساب سے بالاتر نہ سمجھے ۔ کرپشن یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث اہلکار کے خلاف بلاامتیاز سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ اپنے ماتحت عملے کی بدعنوانی، غیر قانونی وصولی یا اختیارات کے ناجائز استعمال سے چشم پوشی کرنے والے افسر کو بھی جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...