بھوانہ میں منشیات فروش گرفتار 1140 گرام ہیروئن برآمد

بھوانہ میں منشیات فروش گرفتار  1140 گرام ہیروئن برآمد

بھوانہ (نمائندہ دنیا )تھانہ بھوانہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش صدام حسین چھجو کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1140 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

ایس ایچ او تھانہ بھوانہ اسداللہ کھوکھر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے اے ایس آئی اعجاز احمد کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر بھوانہ بائی پاس عنصر چوک کے قریب کارروائی کی۔ پولیس نے ایک مشکوک شخص صدام حسین قوم چھجو کو حراست میں لے کر تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے 1140 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ منشیات کے نیٹ ورک سے منسلک دیگر عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...