چناب نگر:غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

چناب نگر:غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

گنجان آباد علاقوں میں تکنیکی خرابیوں ، ٹرانسفارمرز خراب ہونے کی بھی شکایات

چناب نگر (نامہ نگار )موسم میں تبدیلی کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا اور چناب نگر سمیت مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ذرائع کے مطابق فیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں رات بھر وقفے وقفے سے 40 منٹ سے ایک گھنٹے تک بجلی بند رہنے کا سلسلہ جاری رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں شمسی توانائی کے نظام کے باعث بجلی کی طلب نسبتاً کم رہتی ہے ، تاہم شام اور رات کے اوقات میں سولر سسٹم بند ہونے کے بعد طلب میں اضافے اور بجلی کے نظام پر اضافی بوجھ پڑنے کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہو جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے نظام پر بوجھ بڑھنے سے شہر کے گنجان آباد علاقوں میں تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمرز خراب ہونے کی شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ معمولی نوعیت کی تکنیکی خرابیاں بھی بروقت دور نہ کیے جانے کے باعث شہریوں کو طویل بجلی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں نے فیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے اور تکنیکی خرابیوں کو فوری دور کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...