اسسٹنٹ کنزرویٹر فاریسٹ نا رووال رشوت لیتے گرفتار

اسسٹنٹ کنزرویٹر فاریسٹ  نا رووال رشوت لیتے گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اینٹی کرپشن نارووال رانا مبشر علی کی بڑی کارروائی 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے اسسٹنٹ کنزرویٹر فاریسٹ کو رنگے ہاتھوںگرفتار کر لیا ۔

 رانا مبشر علی سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نارووال نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران محمد قاسم حنیف اسسٹنٹ کنزرویٹر فاریسٹ نارووال بی ایس-16 کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کے قبضے سے 20 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے گئے ۔ ملزم نے مبینہ طور پر آرا مشین (Saw) لگانے کے لیے NOC جاری کرنے کے عوض 20 ہزار روپے رشوت لی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...