شراکت داری کے تنازع پر فیکٹری پر قبضہ ، مشینری چوری
کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا بھی خورد برد ، پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شراکت داری کے تنازع پر فیکٹری پر قبضہ کرنے سمیت کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا اور مشینری بھی چوری کرلی گئی۔تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شہزاد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے شراکت داری کے تنازع پر مبینہ طور پر اس کی فیکٹری پر قبضہ کر لیا اور اس دوران کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا، مشینری اور دیگر سامان بھی خورد برد کرلیا گیا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments