پولیس اہلکار کو رشوت کی پیشکش کرنیوالا شہری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس اہلکار کو رشوت دینے کی پیشکش کرنے والے شہری حوالات میں پہنچادیا گیا۔
تھانہ صدر میں بند موٹر سائیکل کو چھڑوانے کیلئے تنظیم حسن نے کانسٹیبل ابتسام منیر کو 2000 روپے بطور رشوت پیش کیے تھے ، کانسٹیبل نے فوری معاملہ افسران کے نوٹس میں دیا، پولیس نے تنظیم حسن کو حراست میں لے کر رقم قبضے میں لیتے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments