موٹروے ایم فور پر چوری، ایف ڈبلیو او کے 2 ملازم گرفتار
حسین اور محمد ارباب علی کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملازمت سے برخاست
شورکوٹ چھاؤنی (نمائندہ دنیا )موٹروے ایم فور پر ایف ڈبلیو او کی کارروائی کے دوران چوری میں ملوث دو ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کمانڈنگ آفیسر موٹروے کرنل (ر) ساجد اختر کی ہدایات پر کی گئی۔ذرائع کے مطابق ایف ڈبلیو او کے دو ملازمین حسین اور محمد ارباب علی کو موٹروے پر چوری کرتے ہوئے مبینہ طور پر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ دونوں ملازمین موٹروے کے درمیان نصب اینٹی گلیئر شیٹس اکھاڑ کر مختلف مقامات پر فروخت کرتے تھے ۔کمانڈنگ آفیسر ایف ڈبلیو او کرنل (ر) ساجد اختر نے دونوں ملازمین کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ انہیں گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شورکوٹ کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔کمانڈنگ آفیسر کرنل (ر) ساجد اختر نے واضح کیا کہ چوری یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی اس طرح کے عمل کی معافی نہیں مل سکتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments